ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شیموگہ میں بدامنی اور خوف کا ماحول پیدا کرنے بجرنگ دل ہی راست ذمہ دار : ایس ڈی پی آئی کا الزام

شیموگہ میں بدامنی اور خوف کا ماحول پیدا کرنے بجرنگ دل ہی راست ذمہ دار : ایس ڈی پی آئی کا الزام

Sat, 05 Dec 2020 19:43:07    S.O. News Service

شیموگہ:5؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) شیموگہ میں ناگیش نامی فرد پر حملہ ہونےکے بعد جو ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں اس کے نتیجےمیں شہر کے عوام خوف زدہ ہیں اور شہر میں بدامنی کا ماحول پیدا ہواہے۔ اس کے لئے بجرنگ دل کےلیڈران ہی راست ذمہ دار ہونے کا سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) نے الزام لگایا ہے۔

 پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے ایس ڈی پی آئی لیڈران نے کہاکہ بجرنگ دل کے لیڈران گروپ کی شکل میں اچانک چوربازار میں گھس کر ایک مسلم کپڑا بیوپاری اور بچوں پر حملہ کیا، جس کی ایس ڈی پی آئی  سخت مذمت کرتی  ہے۔ لیڈران نے محکمہ پولس سے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ایس ڈی پی آئی نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا  کہ چور بازار میں نام پوچھ کر 12سالہ لڑکے پر حملہ کرنے والے غنڈوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔ایس ڈی پی آئی کےمطابق چور بازار میں غنڈوں نے گروپ کی شکل میں حملہ کرتےہوئے کپڑا دکانوں کو نقصان پہنچایاہے، پریس کانفرنس میں نقصان زدہ دکانوں کی نشاندہی کرتےہوئے ضلع انتطامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں معاوضہ ادا کیا جائے۔

پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی شیموگہ ضلع کے صدر سلیم خان، جنرل سکریٹری اللہ بخش، شیموگہ پیس آرگنائزیشن کے لیڈران ریاض احمد اور ضلع کمیٹی کے ممبرعمران وغیرہ موجود تھے۔


Share: